اسٹیبلشمنٹ ابھی تک عمران خان کے ساتھ کھڑ ی ہوئی ہے , عارف نظامی کا دعویٰ

اسٹیبلشمنٹ ابھی تک عمران خان کے ساتھ کھڑ ی ہوئی ہے , عارف نظامی کا دعویٰ
اسٹیبلشمنٹ ابھی تک عمران خان کے ساتھ کھڑ ی ہوئی ہے , عارف نظامی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ دھرنے سے عمران خان کوگھاﺅ تو لگاہے لیکن اسٹیبلشمنٹ ابھی تک عمران خان کے ساتھ کھڑ ی ہوئی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ ابھی تک کوئی ایسا ماحول نظرنہیں آتا کہ مولانا فضل الرحمان کوکوئی کامیابی ملی ہے۔اس دھرنے سے عمران خان کوگھاﺅ تو لگاہے لیکن اسٹیبلشمنٹ ابھی تک عمران خان کے ساتھ کھڑ ی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں ایک چیز بڑی اہم ہوئی ہے وہ یہ کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑا نہیں جاسکتا ، یہ شہبازشریف کا بیانیہ تھا جس کون لیگ میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔
عارف نظامی کا کہناتھا کہ اگر عمران خان مستعفی بھی ہوجائیں تو پھر بھی پیپلز پارٹی کے لئے حالات موافق نہیں ہیں کہ مرکز میں ان کی حکومت بن جائے بلکہ ایسی صورت میں ہوسکتاہے کہ پیپلزپارٹی کو لینے کے دینے پڑ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے بعد ہوسکتا ہے کہ عمران خان کو اپنے طرز حکومت میں تبدیلی لانی پڑے ۔

مزید :

قومی -