حیدر عباس رضوی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

حیدر عباس رضوی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے
حیدر عباس رضوی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔کراچی پہنچنے پر حیدر عباس رضوی کو ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی یکم نومبر کو وطن واپس پہنچے تھے، وہ گذشتہ کئی برس سے بیرون ملک میں مقیم تھے۔ حیدر عباس رضوی دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے، ان کی والدہ کچھ عرصے سے کافی علیل ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -