برطانوی ادارے نے کوتھم کو منظور شدہ ٹریننگ سنٹر کا درجہ دے دیا
لاہور (پ ر)کوتھم گروپ آف کالجز کو برطانوی ادارے نے اپنا منظور شدہ ٹریننگ سنٹر کا درجہ دیا ہے جو کہ کوتھم کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ برطانوی ادارہ ایتھے (ATHE)ایک بین الاقوامی تعلیمی ادارہ ہے جو آفس آف کوالیفیکیشن اینڈ ایگزامینیشن ریگولیشن، یو کے سے منظور شدہ ہے۔ کوتھم گروپ آف کالجز نے ATHE، سے منظور شدہ کورسز کے لیئے آن لائن بزنس سکول کا افتتاح کیا۔ آن لائن بزنس سکول کا اجراء کوتھم کی بہت سی کاوشوں میں سے ایک ہے۔ کوتھم آن لائن بزنس سکول، بزنس منیجمنٹ، ہوٹل اینڈ ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ، آئی ٹی، ہیلتھ اور سوشل کئیر، اکاؤنٹنگ اور فنانس اور دیگر شعبوں میں تعلیم فراہم کریگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے، بانی اور CEO, کوتھم، احمد شفیق نے بتایا کہ آن لائن تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوتھم نے اپنا آن لائن بزنس سکول قائم کیا جو پوری دنیا میں کسی بھی جگہ سے قابل رسائی ہے اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہیں۔ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم، اس تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد شفیق کو کوتھم آن لائن بزنس سکول کے افتتاح پر مبارکباد دی اور احمد شفیق کی پاکستان میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی گراں قدر کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے موجودہ حالات میں آن لائن تعلیم کی اہمیت و آفادیت کو اجاگر کیا۔