واسا کے ریٹائرڈ ایس ڈی او  محمد اسلم کو جاری شوکاز نوٹس معطل

 واسا کے ریٹائرڈ ایس ڈی او  محمد اسلم کو جاری شوکاز نوٹس معطل

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ بادی النظر میں ریٹائرمنٹ کے بعد کسی سرکاری افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی نہیں کی جاسکتی،مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے یہ ریمارکس واسا کے ریٹائرڈ ایس ڈی او محمد اسلم کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس معطل کرتے ہوئے دیئے، عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر فریقین کو بحث کے لئے بھی طلب کرلیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ 2012ء میں اس کے خلاف جعلی ڈگری کے الزام میں انکوائری ہوئی،ایچ ای سی کی طرف سے ڈگری کو جائز قراردیاگیا جس کے بعد عدالتی حکم پر انکوائری ختم کردی گئی اب ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کیا گیاہے جو کہ غیرقانونی ہے۔

نوٹس معطل 

مزید :

صفحہ آخر -