ہائیکورٹ کی گندم کی قیمت میں   اضافہ بارے تفصیلی رپورٹ طلب

  ہائیکورٹ کی گندم کی قیمت میں   اضافہ بارے تفصیلی رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے گندم کی قیمت میں اضافہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بتایا جائے کہ گندم کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا؟جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں گندم کی قیمت میں اضافہ کو چیلنج کیا گیاہے، عدالت نے گندم کی قیمت میں اضافہ کے بارے میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا بھی اظہار کیا، درخواست گزار وکیل کا موقف ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے ایک بحران پیدا ہوا اور اس سے عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے، حکومت گندم کی قیمت میں اضافہ کرنے بعداس پر قابو پانے میں ناکام ہے،عدالت سے استدعاہے کہ گندم کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے احکامات دیئے جائیں۔

رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -