ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف دائر درخواست پر تمام ریکارڈ طلب

   ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف دائر درخواست پر تمام ریکارڈ طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں دائر درخواست پر تمام ریکارڈ طلب کرلیاہے، مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر یہ حکم جاری کیاہے،دوران سماعت عدالت ڈریپ کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،جس پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ڈریپ غلط بیانی سے کام لے رہا ہے،کمیٹیاں کوئی کام نہیں کر رہی ہیں، درخواست گزارکا مزید کہنا ہے کہ ادویات میں بلاوجہ جواز اضافہ کیا گیا ہے،ادویات عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کے خلاف ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اس اضافہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ریکارڈ طلب

مزید :

صفحہ آخر -