بغیرماسک پیش ہونیوالے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری  

بغیرماسک پیش ہونیوالے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری  

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں بغیرماسک پیش ہونے والے تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیاہے،اس بابت ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔عدالت کو مزید بتایا گیا کہ تمام پولیس افسروں کے عدالتوں میں پیشی کے وقت ماسک لازمی پہننے کے بارے میں مراسلہ بھی جاری کردیا گیاہے۔جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں ملزم رضوان علی کی درخواست ضمانت کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی پیش ہوئے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی جانب سے تھانہ لیاقت آبادکے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی رپورٹ جمع کرادی گئی،عدالت کو آگاہ کیاگیا کہ ماسک نہ پہننے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرمبشرعلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، جسٹس عالیہ نیلم نیگزشتہ سماعت پرعدالت میں ماسک نہ پہننے والیتفتیشی افسرپر اظہار ناراضی کیا تھا،عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پرسی سی پی اوالاہور عمرشیخ کی طلبی کاحکم بھی دیا تھا۔

شوکاز نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -