اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار کی کوشش

    اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار کی کوشش

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پراقدام قتل کے ملزم کے فرار کی کوشش متعلقہ پولیس اور مدعی پارٹی نے ناکام بنادی، عدالت نے ملزم سعید احمد کی درخواست ضمانت مستردکی تو پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جبکہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے اور فرارکروانے کی کوشش کی،اس دوران پولیس اور ملزم کے ساتھیوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس اور مدعی پارٹی نے مل کر ملزم کو دبوچ لیا،گوجرانوالہ کے سعید احمد پر بہنوئی کی والدہ کو فائرنگ کرکے اس کی ٹانگیں ضائع کرنے کا الزام ہے۔

فرار کی کوشش

مزید :

صفحہ آخر -