گنے کا کرشنگ سیزن 10نومبر سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج  

گنے کا کرشنگ سیزن 10نومبر سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج  

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب میں شوگر ملز مالکان کو گنے کا کرشنگ سیزن 10نومبر  سے شروع کرنے کے نوٹیفکیشن کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب حکومت کا متعلقہ نوٹیفکیشن معطل کرنے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،شوگر ملز مالکان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پنجاب حکومت نے 10نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کاحکم نامہ جاری کیاہے جبکہ قانون کے تحت کرشنگ سیزن نومبر کے آخری ہفتہ میں شروع ہوتی ہے،قبل ازوقت کرشنگ سے چینی کی مقدار کم ہوگی،درخواستوں میں متعلقہ نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن کی معطلی کے لئے متفرق درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -