جاوید لطیف کی والدہ نے حکومت  کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

 جاوید لطیف کی والدہ نے حکومت  کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کو ہائیکورٹ میں ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی والدہ نے حکومت کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے،درخواست گزارولایت لطیف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے،ان کا بیٹا جاوید لطیف رکن قومی اسمبلی ہے،رکن اسمبلی کی والدہ نے قانون کے مطابق شیخوپورہ میں بس سٹینڈ کا لائسنس لیا،پنجاب حکومت نے نوٹس دیئے بغیر شیخوپورہ میں بس سٹینڈ سیل کر دیا ہے، درخواست میں الزام عائد کیاگیاہے کہ حکومت مسلم لیگ (ن)کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کے بس سٹینڈ سیل کرنے کے احکامات کوکالعدم قرار دیا جائے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -