لاوارث نعشوں کی شناخت کے بعد تدفین کیلئے چیف سیکرٹری کو اجلاس کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاوارث نعشوں کی شناخت کے بعد تدفین کیلئے چیف سیکرٹری کو اجلاس کرکے رپورٹ پیش ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے لاوارث نعشوں کی شناخت کے بعد تدفین کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو نادرا سمیت دیگر سے اجلاس کرکے آئندہ تاریخ سماعت پررپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔درخواست گزار اظہر صدیق کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ لاوارث نعشوں کو شاخت کے بغیر تدفین کی جا رہی ہے،نادرا کے پاس ایسا نظام ہے جس کے ذریعے لا وارث نعشوں کی شاخت ممکن ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، لاہورہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ کمیٹی لا وارث نعشوں کی شاخت کا طریقہ کار بھی وضع کرے گی۔

تدفین 

مزید :

صفحہ آخر -