چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس10 نومبر کو طلب کرلیا 

  چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس10 نومبر کو طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس10 نومبر کو طلب کرلیا ہے، چیف جسٹس اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے 6سینئرجج شرکت کریں گے، اجلاس میں ماتحت عدلیہ کے ججوں کی کارگاردگی پر غور کیا جائے گا اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے،اجلاس میں جسٹس محمدامیر بھٹی،جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہد وحیداور جسٹس علی باقر نجفی شرکت کریں گے۔
اجلاس طلب 

مزید :

صفحہ آخر -