سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم

   سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم کردی،جسٹس شہباز رضوی اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،نیب کی طرف سے سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ پر گجرات پولیس فنڈز میں  613 ملین بدعنوانیون کا الزام لگایا گیاہے،درخواست گزار پر 2014 ء سے 2016 ء تک کے دو سال کے عرصے میں پولیس فنڈز خردبرد کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیاہے،نیب کی ابتدائی تحقیقات میں ملزم قصوروار ہے،نیب کا مزیدموقف ہے کہ سہیل ظفر چٹھہ 2016ء میں چند ماہ کے لیے ڈی پی او گجرات رہے اور طبی چھٹی پر علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ مالی بدعنوانیون کا الزام بے بنیاد ہے، نیب ان پرعائد الزامات ثابت نہیں کر سکا، ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

ضمانت کنفرم

مزید :

صفحہ آخر -