جی ایم (لیگل)سوئی گیس  عادل نثارکی ممکنہ برطرفی کے  خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ 

 جی ایم (لیگل)سوئی گیس  عادل نثارکی ممکنہ برطرفی کے  خلاف درخواست پرفیصلہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے جی ایم (لیگل)سوئی گیس عادل نثارکی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت مکمل ہونے کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے درخواست گزار کے حق میں پہلے ہی حکم امتناعی جاری کررکھاہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیاہے جبکہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے انوارحسین ایڈووکیٹ نے موقت اختیار کیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق سوئی گیس کے ملازمین ہائی کورٹ میں درخواست دائرنہیں کرسکتے، سوئی گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پاس اختیار ہیکہ کسی کی تقرری یا برطرفی کا جائزہ لے سکے، درخواست گزار کی ہائی کورٹ میں درخواست ناقابل سماعت ہے اس لئے خارج کی جائے۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -