پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل  پی ٹی آئی کا پاور شو ہوگا،پرویز خٹک

    پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل  پی ٹی آئی کا پاور شو ہوگا،پرویز خٹک

  

 نوشہرہ(آن لائن) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے ایک روز قبل نوشہرہ میں تحریک انصاف کا پاور شو  ہوگا، 21 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کا پشاور اسلام آباد موٹروے پر سوات ایکسپریکس وے کے کنارے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا اور و وزیراعظم عمران خان پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نوشہرہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے پرویز خٹک نے کہا  پاک چائنہ اکنامک کوریڈور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختونخواہ کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ پانچ ہزار ایکڑ اراضی پر صنعتی بستی چائنہ اکنامک زون میں لاکھوں نوجوان کو روزگار ملے گا۔

پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -