ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور مختلف سکولوں کا دورہ

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور مختلف سکولوں کا دورہ

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے  نیشنل یونیورسٹی  آف ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور انڈرگریجویٹ طلباء  کے ہمراہ پالیسی مشاورت کیلئے نیشنل یونیورسٹی  آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر نشتر نے یونیورسٹی کے طلباء  سے بات چیت کی تاکہ ان کی تعلیمی خواہشات اور ان کو در پیش اہم مسائل کے بارے میں  آگاہی حاصل ہو۔ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کومزید بہتر بنانے کیلئے طلباء  کی رائے بہت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ نے معاشرے کے پسماندہ طبقے کیلئے پاکستان کے تعلیمی منظر نامے میں ایک اہم پالیسی متعارف کرائی ہے جو آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ طلباء  ڈاکٹر ثانیہ کیساتھ بیٹھ کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کو ضرورت مند طلباء  کیلئے ایک بہترین موقع قرار دیا جو تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ صبح ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ٹیم کے ہمراہ وسیلہ تعلیم پروگرام میں مستحق بچوں کے اندراج کا جائزہ لینے کیلئے اسلام  آباد ماڈل اسکول فار گرلز اور جھنگ سیداں میں مبین شاہ ماڈل اسکول فار بوائز کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران، انہوں نے اساتذہ، والدین اور بچوں سے ملاقات کی۔ وسیلہ تعلیم مشروط نقد مالی معاونت کا پروگرام ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -