امریکہ میں 8لاکھ50ہزارسے زائد بچے نوول کروناوائرس کا شکار، نئی رپورٹ

      امریکہ میں 8لاکھ50ہزارسے زائد بچے نوول کروناوائرس کا شکار، نئی رپورٹ

  

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی اکیڈمی برائے بچگانہ امراض اوربچوں کے ہسپتال کی ایسوسی ایشن کی نئی رپورٹ کے مطابق عالمی وباء شروع ہونے کے بعدسے امریکہ میں 8لاکھ50ہزارسے زائدبچوں کانوول کروناوائرس کاٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف22سے29اکتوبر تک کے گزشتہ ہفتے میں بچوں کے61ہزار447نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرکے دوران ملک میں بچوں کے تقریبا2لاکھ نئے نوول کروناوائرس کیسزرپورٹ ہوئے۔امریکہ میں اب تک بچوں کے مجموعی طورپر8لاکھ53ہزار635نوول کروناوائرس کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں اوربچے کل بیمارافرادکا11.1فیصدہیں۔رپورٹ کے مطابق آبادی میں 1 لاکھ بچوں میں سے مجموعی کیسزکی شرح1ہزار134تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچے رپورٹ ہونے والے کل بیمار افراد کا 1 سے 3.5فیصد ہیں جبکہ نوول کروناوائرس کے باعث تمام ہلاکتوں کاصفرسے0.2فیصدہے۔

شکار

مزید :

صفحہ آخر -