پاک چین مضبوط دوستانہ تعلقات ہر مشکل میں پورا اترے، عارف علوی 

پاک چین مضبوط دوستانہ تعلقات ہر مشکل میں پورا اترے، عارف علوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں سی پیک منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں،پاکستان چین مضبوط دوستانہ تعلقات ہر مشکل وقت میں پورا اترے ہیں،پاکستان نے اپنی صنعتیں بند کیے بغیر کورونا وبا سے کامیابی سے نمٹا۔بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوکی افتتاحی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ ویکسین کی کامیاب تیاری سے نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کو فائدہ ہو گا،کورونا کے علاج کیلئے ویکسین کی تیسرے مرحلے کی آزمائش پاکستان اور چین میں ہورہی ہے۔صدر مملکت نے کورونا وبا سے کامیابی سے نمٹنے پر چین کی حکومت اور عوام کی تعریف کی۔
عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -