عثمان بزدار کا اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار تعزیت

   عثمان بزدار کا اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہاکی اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر قومی خدمات پر عبدالرشید جونیئر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرشید جونیئر نے ہاکی کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شاندار کھیل پیش کرکے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مثال قائم کی اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

 اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -