اینٹی کرپشن راولپنڈی کاچھاپہ،ہیلتھ آفس کارشوت خور کلرک گرفتار

اینٹی کرپشن راولپنڈی کاچھاپہ،ہیلتھ آفس کارشوت خور کلرک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کنول بتول نقوی نے رشوت خور کلرک کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولپنڈی پر اچانک چھاپہ مار کر بدعنوان کلرک کو رشوت کی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گزشتہ روز نوکری کا جھانسہ دیکر ہزاروں روپے رشوت بٹورنے والا محکمہ صحت کا کلرک گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کنول نقوی کی زیر نگرانی سرکل آفیسر زاہد ظہور نے ملزم تصور حسین پر چھاپہ مارا۔ملزم تصور حسین نے مدعی محمد زبیر سے پچاس ہزار کے عوض پولیو ورکر کی نوکری کا جھانسہ دیا۔ ملزم نے مدعی سے دس ہزار پہلے ہی ایڈوانس لے رکھے تھے۔ مدعی محمد زبیر سے ملزم باقی پیسوں کا تقاضا کر رہا تھا۔ سرکل آفیسر زاہد ظہور نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر حسن کے ساتھ چھاپہ مار کر ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کر لی۔
اینٹی کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -