شہر یار کی ممتاز شخصیات کو کشمیر کمیٹی کے مشاورتی بورڈ میں شمولیت کی دعوت

شہر یار کی ممتاز شخصیات کو کشمیر کمیٹی کے مشاورتی بورڈ میں شمولیت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)چیئر مین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی جانب سے میڈیا،ثقافت اور کھیلوں سے وابستہ ممتاز شخصیات کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی برائے ثقافت، ورثہ اور کھیلوں کے مشاورتی بورڈ میں شمولیت کا باقاعدہ دعوت نامہ بھجوا دیا گیا۔چیئر مین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مذکورہ بورڈ کی کمیٹی ملکی ٹیلی ویژن، سینما گھروں اور کھیلوں کے شعبے سے وابستہ اعلیٰ ملکی میڈیا شخصیات پر مبنی ہو گی۔ جس سے نہ صرف ملکی ثقافت کو فروغ ملے گا بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بھی بہتر ہوگا۔ جن اعلیٰ شخصیات کو بورڈ میں شمولیت کا دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے ان میں ہمایوں سعید، صباء قمر، فہد مْصطفٰی، عاطف اسلم، انور مقصود، شان شاہد، علی عظمت، یوسف صلاح الدین، سائرہ کاظمی، راحت فتح علی خاں، حدیقہ کیانی، شہزاد رائے، حمائمہ ملک، شنیرا اکرم، عدنان صدیقی، بلال اشرف، ثمینہ پیرزادہ، اور شفقت امانت علی شامل ہیں۔ فلم پروڈیوسر جرجیس سیجا، مومنہ دْرید، اور عمارہ حکمت کو مشاورتی کردار کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم ڈائریکٹر سیدنور، ندیم بیگ اور بلال لاشاری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کھیلوں کے شعبے سے اعصام الحق، جہانگیر ترین، جان شیر خان، ماریہ طورپکئی، وسیم اکرم، ثناء میر، اور کرشمہ علی کو شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ احسن مشکور کو مشاورتی بورڈ کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔
شہریارآفریدی 

مزید :

صفحہ آخر -