صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی بڑا بریک تھرو، علیم خان

   صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی بڑا بریک تھرو، علیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے صنعتی شعبے کے لئے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ نہ صرف تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا بلکہ اس اہم اقدام سے ملکی صنعت کو بڑا بریک تھرو ملے گا، روزگار اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اور ملک اپنے پاؤں پر مستحکم انداز میں کھڑا ہوگا۔اپنے ٹویٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جب دنیا کساد بازاری کا شکار ہے، پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی دور اندیشانہ پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، معیشت تیز تر ہو رہی ہے اور سرمایہ کاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے صنعتی ماہرین اور غیر جانبدارمبصرین موجودہ حکومت کے معترف دکھائی دیتے ہیں۔صنعتی شعبے کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور یقین ہے کہ آنے والے تین برس ملک کے لئے کامیابی اور خوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے۔ 
علیم خان

مزید :

صفحہ آخر -