کاروان شفقت ملتان کے  چیف ایگزیکٹو ملک شفقت  حسین بھٹہ انتقال کر گئے

   کاروان شفقت ملتان کے  چیف ایگزیکٹو ملک شفقت  حسین بھٹہ انتقال کر گئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب کے سینئر ترین حج آرگنائزر ملتان کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت کاروان شفقت ملتان کے چیف ایگزیکٹوملک شفقت حسین بھٹہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، انہیں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،ہوپ کے سابق چیئرمین حاجی مقبول احمد،شاہد رفیق،چیئرمین ہوپ پنجاب رانا شاہد نذیر،حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کے چیئرمین علامہ محمد حسین اکبر،منظور حسین جعفری،رائے ظفر علی خان نے مرحوم کی حج ٹریڈ کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی وفات کو ٹریڈ کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ 

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -