حکمرانوں کو ہر احتجاج کرنیوالے میں نوازشریف نظر آتا ہے،راناثناء
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے صدر راناثناء اللہ نے کسانوں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اب ہر احتجاج کرنے والے میں نوازشریف نظر آرہا ہے۔ کسانوں پر شیلنگ اور کیمیکل سپرے کا استعمال ناقابل برداشت ہے پنجاب کا کسان زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ سے لاٹھی چارج کے احکامات جاری ہورہے ہیں راجہ بشارت جھوٹ بول رہے ہیں کسانوں سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔ انہی کسانوں کی وجہ سے پاکستان زرعی طور پر خودکفیل ہے جس طرح اس حکومت نے ہر شعبے کی تباہی کی اسی طرح زراعت بھی تباہی کے دہانے پر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے اپنے دور میں کسانوں کو سو ارب کا تاریخی پیکیج دیاپنجاب کا کسان آج شہبازشریف جیسی لیڈرشپ کو دوبارہ یاد کررہا ہے۔
رانا ثنا ء اللہ