سعودی عرب کا غیر ملکیوں پر کئی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ 

سعودی عرب کا غیر ملکیوں پر کئی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ریاض (آئی این پی) سعود ی عرب متنازعہ لیبر پالیسیوں میں اصلاحات، سمندرپار ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور مارکیٹ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کے پلان کے تحت غیرملکی کارکنوں پر سے کئی سخت پابندیا ں ختم کردے گا، ان نئے تین فارمولوں میں غیر ملکی کارکن کو معاہدہ ختم ہونے پر کمپنی کی منظوری لیے بغیر دوسری کمپنی میں کام کرنے کا اختیار ہوگا،اس کے علاوہ غیر ملکی کارکن کو خروج وعودہ اور خروج نہائی میں آزادی دی جائے گی، اسے صرف کمپنی کو ابشر کے ذریعہ اطلاع دینی ہوگی۔ سعودی وزارت برائے انسانی وسائل نجی شعبے میں آجر و اجیر کے درمیان ملازمت کے معاہدوں میں بہتری لانے کے لیے تین نئے فارمولے متعارف کرانے جا رہی ہے اس سلسلے میں وزارت نے کہا ہے کہ نئے فارمولوں میں غیر ملکی کارکن کو معاہدہ ختم ہونے پر کمپنی کی منظوری لیے بغیر دوسری کمپنی میں کام کرنے کا اختیار ہوگا۔اس کے علاوہ غیر ملکی کارکن کو خروج وعودہ اور خروج نہائی میں آزادی دی جائے گی، اسے صرف کمپنی کو ابشر کے ذریعہ اطلاع دینی ہوگی۔وزارت نے کہا ہے کہ مذکورہ بالا تینوں فارمولوں پر عملدرآمد ابشر سسٹم کے ذریعہ آن لائن ہوگا۔
سعودی اصلاحات

مزید :

صفحہ آخر -