کسان سڑکوں پر رل رہے ہیں، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں: پرویزالٰہی

        کسان سڑکوں پر رل رہے ہیں، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں: پرویزالٰہی

  

 لاہور(آئی این پی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ کسان مجبور ہو کر سڑکوں پر رُل رہے ہیں  ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے والے اہم طبقہ کسان کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے قومی و سندھ اسمبلی میں کسانوں کے حق میں مثبت آواز کا آنا خوش آئند ہے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے  عوامی خدمت کا مشن آگے بڑھانے والے نمائندوں کو سامنے لایا جائے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے  مسلم لیگ(ق) کے ارکان پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار نے  گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاچودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا عوام دوست نمائندوں کے انٹرویو کر رہے ہیں، تمام ارکان اسمبلی اور عہدیدار کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی مہم جاری رکھیں  انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے حلقوں میں ایسے عوامی نمائندوں کو سامنے لائیں جو عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر افضل، احسان الحق اور چودھری سلیم بریار نے چودھری پرویزالٰہی کو کسانوں کو درپیش مسائل، بلدیاتی انتخابات کی تیاری، تنظیم سازی اور پارٹی امور کے متعلق آگاہ کیا۔

پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -