الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارہ چھان بین کیس، پی ٹی آئی وکیل غیر حاضر

  الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارہ چھان بین کیس، پی ٹی آئی وکیل غیر حاضر

  

 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی درخواست پر سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں کی چھان بین سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور ہی پیش نہ ہوسکے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت شروع کی تو نمائندہ پی ٹی آئی نے کہاکہ آئندہ سماعت پر سیاسی جماعتوں کی اکاونٹس سے متعلق اعتراضات پر تفصیلی دلائل دیں گے۔الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانس ونگ سے آئندہ سماعت پر سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کا تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔تحریک انصاف نے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت 18 جماعتوں کی اکاونٹس کی چھان بین کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 وکیل غیر حاضر

مزید :

صفحہ آخر -