زرداری نے بھی نواز شریف کو سکیورٹی رسک قرار دیاتھا، علی زیدی 

زرداری نے بھی نواز شریف کو سکیورٹی رسک قرار دیاتھا، علی زیدی 

  

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے عزائم پر زرداری کے انکشافات پرانی بات نہیں، زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف سیکیورٹی رسک ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ نوازشریف کے عزائم پر زرداری کے انکشافات پرانی بات نہیں، زرداری نے بتایا تھا نوازشریف کی بھارت سے قرابت کا مقصد کیا ہے۔علی زیدی کے مطابق آصف زرداری نے دعوی کیا تھا نوازشریف گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں، نوازشریف کا بھارت سے مل کر گریٹر پنجاب کا منصوبہ کاروبار کا خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف قومی سلامتی دا پر لگا کرکاروبار کی افزائش چاہتے تھے، زرداری صاحب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف سیکیورٹی رسک ہیں، لگتا ہے ایاز صادق کی بیان بازی اسی سازش کا حصہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سب جانتے ہیں پیپلزپارٹی کیوں ن لیگ کی اتحادی بنی ہوئی ہے، یہ منافقت ہے یا ایک دوسرے کی چوری بچانے کی کوشش، علیل ضرور ہوں مگر ملک لوٹنے والوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

 علی زیدی 

مزید :

صفحہ آخر -