(ن)لیگ لاہور جلسے کی ناکامی کے خوف کا شکارہے،مسرت چیمہ 

    (ن)لیگ لاہور جلسے کی ناکامی کے خوف کا شکارہے،مسرت چیمہ 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبرگڈگورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)ریاست مخالفت بیانیہ کی وجہ سے لاہور جلسے کی ناکامی کے خوف کا شکار ہے، سلمان رفیق، ایاز صادق کے انکار کے بعد رانا ثنا اللہ نے سبکی سے بچنے کیلئے کنوینر کی ذمہ داری لی، اپنے دور میں قومی خزانے کو کروڑوں، اربوں کاکھانچہ لگانے والے حکومت سے باہر آنے کے بعد پارٹی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہیں اوریوٹیلیٹی بلز بھی ادا نہیں کرپا رہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسے کے انتظامات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹیوں میں شامل رہنما بھی اضطراب میں مبتلا ہیں،مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قوم سرحدوں پراور دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والی پاک فوج کے ساتھ ہے اورہرزہ سرائی کرنے والوں کا وقت آنے پر کڑامحاسبہ بھی کرے گی۔ 

مسرت جمشید چیمہ 

مزید :

صفحہ آخر -