پہلے والی صورتحال ہوئی تو سکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں: مراد راس

پہلے والی صورتحال ہوئی تو سکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں: مراد راس

  

 لاہور(آئی این پی) پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے لیکن الارمنگ صورتحال نہیں ہے اگر پہلے والی صورتحال ہوئی تو سکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پرائمری گورنمنٹ گلاب دیوی سکول میں پنجاب کے سکولز میں اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے روزانہ 23 ہزار بچوں میں ایک وقت کا مفت کھانا تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کیا جس کے بعد انہوں نے بچوں میں کھانا تقسیم کیا اور خود بھی ان کے ساتھ کھانا کھایا۔میڈیا سے گفتگو میں مراد راس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پہلی تقریر میں کہا تھا کہ کھانا مناسب نہ ملے تو بچے کی نشوونما ٹھیک نہیں ہوتی نجی ٹرسٹ کے ساتھ ایک ایم او یوپر دستخط ہوئے ہیں، میری کوشش ہے کہ صوبے کے ساٹھ ہزار سکولز کو ایک وقت کا کھانا دیا جائے انہوں نے کہا کہ اسکولز میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

مرادراس

مزید :

صفحہ آخر -