ایمریٹس نے بائیومیٹرک کا جامع نظام متعارف کرادیا
کراچی(پ ر) اپنی مسلسل جدت اور صارفین کو بے مثال خدمات کی فراہمی کے عزم کے ساتھ ایمریٹس ایئرلائن نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بائیو میٹرک کا جامع نظام متعارف کرادیا ہے۔ اس سہولت کی بدولت براستہ دبئی آمد و رفت کے لئے ایئرپورٹ کسی براہ راست رابطے کے بغیر ایمریٹس کے مسافروں کیلئے میسر ہے۔ ایئرپورٹ پر جامع بائیو میٹرک نظام سے مسافروں کو مخصوص چیک ان سے لیکر بورڈنگ گیٹس تک بلاتعطل سفر کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ کے ذریعے مسافروں کی آمد و رفت کو بہتر بنانے کے ساتھ ان کی دستاویزات کی چیکنگ کم ہوگی اور قطار میں بھی کم لگنا پڑے گا۔ جدید ترین بائیو میٹرک ٹیکنالوجی میں فیشل اور آئرس ریکاگنیشن کے امتزاج کے ساتھ ایمریٹس کے مسافر اپنی فلائٹ، امیگریشن کے مکمل کے ضابطے، ایمریٹس لاؤنج میں داخلے، اور پروازوں میں سوار ہونے کے لے ایئرپورٹ کے ذریعے سادہ انداز سے چلتے ہوئے داخل ہوسکتے ہیں۔ بائیو میٹرک نظام والے راستے میں متعدد ٹچ پوائنٹس ہیں جہاں وہ سفر کے لئے صفائی ستھرائی کے ساتھ کسی رابطے کے بغیر گزر سکیں گے جسکی بدولت انسانوں سے ملنا جلنا کم ہوگا اور صحت و حفاظت پر مزید اہمیت سامنے آئے گی۔