کراچی:آئی کیپ نے نئے عہدیداروں کا انتخاب کرلیا

  کراچی:آئی کیپ نے نئے عہدیداروں کا انتخاب کرلیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) کونسل آف انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے افتخار تاج کو 2020-21کے لیے صدر جبکہ اشفاق یوسف تولہ اور محمد علی لطیف کو نائب صدر کے عہدوں پر منتخب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی کیپ نے نئے عہدیداروں کا انتخاب گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ اپنے 334ویں اجلاس میں عام کیا۔افتخار تاج آئی کیپ کے فلو ممبر ہیں اور 2017سے منتخب کونسل ممبر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے 2018-19میں ادارے میں بطور نائب صدر بھی خدمات انجام دی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے آئی کیپ میں انویسٹی گیشن کمیٹی سمیت مارکیٹنگ کمیٹی اور آئی کمیٹی میں بہت زیادہ اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے بطور پریکٹشنز انڈسٹری فنانشل سروسز فاسٹ موومنٹ کنزیومر گڈز،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر متعدد صنعتی شعبوں کا 30سالہ تجربہ بھی ہے۔نائب صدر اشفاق یوسف تولہ آئی کیپ کے فلو ممبر ہیں وہ 2017سے کونسل ممبر ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -