اسپارک بچوں کے لئے بہت  کام کررہی ہے۔ ریاض شاہ 

  اسپارک بچوں کے لئے بہت  کام کررہی ہے۔ ریاض شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپارک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ”بچوں کے حقوق“ کے بارے میں سیمینار سے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ ریاض شاہ، منیجر اسپارک سندھ زاہد محمود، شمائلہ مزمل، کاشف مرزا، عائشہ فیض، کنیز فاطمہ، رابعہ عابد، پروفیسر فرح اقبال، سید غضنفر علی نے اظہار خیال کیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ ریاض شاہ نے کہا کہ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ہمارے بچے ہی ہمارا مستقبل اور حال ہیں۔ ہمیں ہر سطرح پر ان کا خیال رکھنا ہے۔ سندھ حکومت نے بچوں کے حقوق کے لئے کافی قانون سازی کی ہے اور جوابھی جاری ہے۔ سندھ وہ واحد صوبہ جہاں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی کا قانون منظور کیا۔ انہوں نے اسپارک کے بچوں کے لئے کی جانے والی جدوجہد کی تعریف کی۔ منیجر اسپارک سندھ زاہد محمود نے کہا کہ اسپارک 1992ء سے بچوں کے حقوق کے لئے کام کررہا ہے اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ بچوں نے بھی اپنے حقوق کے لئے بہت جدوجہد کی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -