محمدیوسف نے امیر جماعت اسلامی شمالی کا حلف اُٹھالیا

   محمدیوسف نے امیر جماعت اسلامی شمالی کا حلف اُٹھالیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمدیوسف نے امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی کی امارت کا حلف اٹھا لیا،دفترضلع شمالی مسجد الہدیٰ میں ہونے والی تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی،اراکین ضلع شوریٰ،نظم ضلع،ناظمین علاقہ ونائبین اورجماعت اسلامی یوتھ ضلع نظم کی ٹیم نے شرکت کی۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے ان کے لیے استقامت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پورا نظم جماعت اس دستور کا پابند ہے،اوردستور جماعت فکری مودودیؒکا پابند ہے،اس عہد کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اسلام پورا مشورے حیات نظم حیات پوری دنیا کے سامنے فکری مودودیؒ کے ذریعہ موجود ہے وہ علم سب سے بہتر ہوتا ہے اس پر عمل کیا جائے اس دستور کا وہ اختیارت کاسرچسمہ امیر جماعت ہیں امیر جماعت کے فیصلے اس دستور کے مطابق مشاورت کے پابند جو جماعت کی منتخب شورؤں کے ذریعہ مشاورت کا نظام قائم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -