قتل کیس کا فیصلہ، مجرم شاہ زیب کو 15 سال قید‘5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم

قتل کیس کا فیصلہ، مجرم شاہ زیب کو 15 سال قید‘5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے رمضان کے مہینے میں پانی پینے سے منع کرنے پر قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شاہ زیب کو 15سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاہے، مجرم کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں قتل کا مقدمہ درج تھا، ایف آئی آر کے مطابق شاہ زیب نے رمضان کے مہینے میں پانی سے منع کرنے پر مقتول امتیاز احمد کو قتل کردیاتھا۔

مزید :

علاقائی -