ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جزوی ہڑتال‘ وکیل کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ
لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے جزوی ہڑتال کی، پنجاب بار کونسل نے شیخوپورہ کے مقامی وکیل اسلم بھٹی پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی، پنجاب بار کونسل نے فوری وکیل کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیاہے،وکلاء کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات التواء کاشکارہوئے۔