موٹروے بداخلاقی کیس، شریک ملزم شفقت کا بیان قلمبندکرانے کی اجازت
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے پربداخلاقی کیس کے شریک ملزم شفقت کا 164 کا بیان قلمبند کرانے کی اجازت دے دی،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج نے سماعت کی، پولیس کی جانب سے ملزم کو پیش کر کے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم شفقت اپنا 164 کا بیان قلمبند کرانا چاہتا ہے، اس کی اجازت دی جائے، عدالت نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ملزم کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے دی۔