چند روز قبل اغواء ہونیوالی 15 سالہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

چند روز قبل اغواء ہونیوالی 15 سالہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن انو یسٹی گیشن کے مطابق چند روزقبل اغواء ہونیوالی 15سالہ لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزم کی گر فتاری کیلئے ایس ڈی پی اوگارڈن ٹاؤ ن کی زیر نگرانی پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں انچارج انو یسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عاطف ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کا رروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خان کو گرفتار کرکے مغویہ زینب کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے مزید بتایا کہ ملزم مغویہ زینب کو ورغلاء پھسلا کر اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ملزم محمد خان مغویہ کا ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ خود شادی شدہ اور 3بچوں کا باپ ہے۔
 ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے  مغویہ کی بحفاظت بازیابی اور اغواء کار ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
یس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اغواء ہونیوالی 15سالہ لڑکی زینب کوبازیاب کرکے ملزم محمد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ا

مزید :

علاقائی -