ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی ساما ن لوٹ لیا گیا 

  ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو سلیم اور فیملی سے 9 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،مصطفی ٹاؤن سے ڈاکو تنویر سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، برکی کے علاقے میں مسلح ڈاکو اخلاق کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ50 کی نقدی، 2 تولے سونے کے طلائی زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے. سبزہ زار کے علاقے میں مسلح ڈاکو کی ظہیر عالم اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ90 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو امین چوہدری اور فیملی سے2لاکھ 65ہزار کی نقدی و زیورات، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں سلیم رضا اور فیملی سے 1لاکھ 50 ہزار نقدی و زیورات، ہربنس پورہ میں ندیم عباس سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 60ہزار، گھڑی اور موبائل، مصری شاہ میں غضنفر سے گن پوائنٹ پر5 لاکھ  35ہزار نقدی موبائل فون اور لٹن روڈ میں گن پوائنٹ پر مبشر بٹ سے 4 لاکھ 20 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور لاری اڈہ،ملت پارک،مصطفی ٹاؤن،کوٹ لکھپت،مانگا منڈی جوہر ٹاون اور گلبرگ سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار،لوئر مال،اسلام پورہ،راوی روڈ اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -