پنجاب بار کونسل الیکشن، انتخابی سرگرمیاں، وکلاء دھڑوں کا جوڑ توڑ عروج پر

پنجاب بار کونسل الیکشن، انتخابی سرگرمیاں، وکلاء دھڑوں کا جوڑ توڑ عروج پر

  

لاہور(نامہ نگار) پنجاب بار کونسل کا الیکشن 28 نومبر کوہوگا، انتخابی سرگرمیاں، اور وکلاء دھڑوں کا جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیاہے،پنجاب بار کونسل کی 75 سیٹوں کیلئے 399 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے لاہور سے 16 سیٹوں کیلئے 95 ریکارڈ امیدوار حتمی فہرست میں شامل ہیں پنجاب بار کونسل کے الیکشن کیلئے28 نومبر کو صبح نو سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی۔پنجاب بار کونسل کے ووٹوں کی گنتی تین دسمبر جبکہ حتمی نتائج کا اعلان 8 دسمبرکیا جائے گا۔ لاہور کی 16 سیٹوں کیلئے95 امیدواروں کی حتمی فہرست میں بیرسٹر محمد احمد قیوم، جمیل اصغر بھٹی،منیر حسین بھٹی، کامران بشیر مغل،بشری قمر، رانا اعجاز بشیر، اعجاز فرحت،آغا فیصل، غلام مصطفی،عظمت علی چوہان، عزیز بھٹی، علی عمران نقوی، میاں عبدالغفار، عبدالحمید گوجر،شیخ سخاوت علی،بابر وحید،چودھری قمر شاہد میو شامل ہیں۔شاہداقبال ببر،چودھری قاسم، شہباز احمد،سید اسد عباس زیدی،خرم ایس بیگ،احتشام الحق ڈار،افتخار علی،سید منظور حسین شاہ گیلانی، مظہر محمود بھٹی،رائے سرفراز انور خان، اعجازالاحسن مغل،عرفان احمد خان، اشفاق احمد کھرل،فرحان شہزاد،اظفر عباس شمسی،شہزادہ محمد ذیشان مرزا،رانا سعید انور،مصطفی شوکت عمران پاشا، میاں محمد سعید،عطاء اللہ عاطف خان زادہ،طارق ریاض، رانا ذوالفقار علی،میاں شاہ عباس،عامر بیگ مرزا، مسرت رحمان،شیخ مشتاق حسین سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں، قصور سے11، شیخوپورہ سے 7،ننکانہ صاحب سے 5، گوجرانوالہ سے 15،فیصل آباد سے 18،چنیوٹ سے 5، جھنگ سے 5،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 6 امیدوار حتمی فہرست میں شامل ہیں پنجاب بار کے الیکشن میں امیدواروں کے بینرز،فلیکسز، اشتہارات کے استعمال، وکلاء اجتماعات،کھانوں اورپر تکلف تقریبات پر پابندی عائد ہے۔

بار کونسل الیکشن 

مزید :

علاقائی -