نواں کوٹ، مذبحہ خانے میں سلنڈر دھماکہ سے 2 افراد جھلس گئے

نواں کوٹ، مذبحہ خانے میں سلنڈر دھماکہ سے 2 افراد جھلس گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) نواں کوٹ کے علاقے میں  مذبحہ خانے میں سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے بکر منڈی میں سری پائے بھوننے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر  دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 30سالہ مجید اور 23سالہ مشتاق جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -