فیروز والہ، تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دادی پوتا جاں بحق، نوجوان زخمی 

  فیروز والہ، تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دادی پوتا جاں بحق، نوجوان ...

  

 لاہور،فیروز والہ (کرائم رپورٹر،نمائندہ پاکستان) شاہدرہ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں دادی پوتا  جاں بحق اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ کالا خطائی روڈ کی آبادی دندیاں کا رہائشی شہزاد احمد اپنی والدہ کبراں بی بی اور تین سالہ بیٹے احمد شہزاد کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار ہو کر فاروق آباد سے گاؤں جا رہے تھے جب وہ شاہدرہ کے علاقہ 25 نمبر سٹاپ کے قریب پہنچے تو فیصل آباد سے آنے والی تیز رفتار بس نے انہیں روند ڈالا جس کے نتیجہ میں شہزاد احمد کی والدہ کبراں بی بی اور بیٹا احمد شہزاد موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ شہزاد شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا حادثے کے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -