نصرت شہباز کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری

  نصرت شہباز کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے میاں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیاہے،5صفحات پر مشتمل عدالتی تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ پراسیکیوشن کے مطابق خاتون پہلے پاکستان میں رہائش پذیر تھی، تفتیش کے لئے متعدد بار سوال نامہ گھر بھیجا گیا، نصرت شہباز نے تفتیش کے دوران کوئی تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر کے مطابق نصرت شہباز کے اکاؤنٹس سے بھاری رقم منتقل ہوئی  خاتون نے تفتیش جوائن نہیں کی اور نہ ہی ٹرائل جوائن کرنا چاہتی ہیں،عدالتی  تحریری حکم کے مطابق نصرت شہباز کی انگلینڈ سے میڈیکل رپورٹس بھیجی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ شدید علیل ہیں عدالت قانون کے مطابق نصرت شہباز کی درخواست مسترد کرتی ہے۔

مزید :

علاقائی -