آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل‘ملزم احمد، شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

      آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل‘ملزم احمد، شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کے ملزم احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کر دی. احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر وکلاء کو گواہ شفیق اعجاز کے بیان پر جرح کے لئے طلب کر لیاہے، عدالت نے اس کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے نیب ریفرنس کے مطابق 16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کے لئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے تین سال گزر جانے کے باوجود منصوبہ شروع نہ ہو سکا اور کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید :

علاقائی -