بورے والا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
بورے والا(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی،ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 415 (ای بی) کا رہائشی نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کی راستے میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روک کر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور اپنی موٹر سائیکل وہیں پھینک کر اسکی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، زخمی نوجوان کو فوری پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔