درخت گرنے سے راہگیر شدید زخمی

  درخت گرنے سے راہگیر شدید زخمی

  

شیر گڑھ (نامہ نگار) درخت گرنے سے راہگیر شدید زخمی،ملزم فرار رپورٹ کیمطابق محمد اسماعیل نامی شخص جٹ گڑھا موڑ تا مترو روڈ کے کنارے سے درخت چوری کاٹ رہا تھا جب کٹا ہوا درخت نیچے گرا تو گزرتے ہوئے راہگیر خورشید لوہار سکنہ ظہیر آباد کے اوپر جا گرا۔

جس سے بھاری بھر کم درخت کے نیچے دب کر خورشید ولد عبدالغنی موت و حیات کی کشمکش میں چلا گیا جو تاحال ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے چوہدری فیض احمد تارڑ ودیگر اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے درخت چور اور راہگیر کو مضروب کرنیوالے ملزم محمد اسماعیل کیخلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -