وفاقی حکومت نے پانچ ڈی آئی جیزکے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

      وفاقی حکومت نے پانچ ڈی آئی جیزکے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)وفاقی حکومت نے پانچ ڈی آئی جی کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ڈی آئی جیز پنجاب کی بجائے بلوچستان، خیبر پی کے میں اپنے فرائص سرانجام دیں گے تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے مزید پانچ ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا حکومت نے ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کا بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی محمد سعید کا بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی اختر حیات کا تبادلہ بھی بلوچستان کیا گیا ہے  علاوہ ازیں ڈی آئی جی کیپٹن(ر) طاہر ایوب خان کا ایف آئی اے اور ڈی آئی جی شوکت عباس کا خیبر پختونخواہ کیا گیا، ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -