پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی،  2 مزید نوسرباز گرفتار کرلئے گئے

پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی،  2 مزید نوسرباز گرفتار کرلئے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ہونے والی پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی میں  2 مزید نوسرباز گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے دوست کی جگہ جسمانی پیمائش کروانے کیلئے آیاجبکہ  1 ملز م جوکہ کاغذات میں ردو بدل اور جعلی ڈومیسائل جمع کرواتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم عمران فاروق نے جعلی شناختی کارڈ اور جعلی ڈومیسائل جمع کروایا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیاہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے دوست کی جگہ جسمانی پمائش کروانے کیلئے بیس ہزار روپے لینے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن لاہور عثمان باجوہ کاکہنا تھا کہ مجموعی طور پر 07 نوسربازوں کیخلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔بھرتی کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فزیکل ٹیسٹوں کو یقینی بنایا جارہا ہے۔شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام فزیکل ٹیسٹوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -