منی لانڈرنگ ریفرنس، شریک ملزم فضل داد عباسی‘قاسم قیوم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے شریک ملزم فضل داد عباسی اور قاسم قیوم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت کی جانب سے 6نومبر کو محفوظ کیاگیافیصلہ سنانے جانے کاامکان ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریفرنس کی کاپیاں پڑھی نہیں جا رہی۔ریفرنس میں الزامات کا واضح سے لکھا نہیں ہوا۔عدالت دوبارہ ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے۔