کم ترین اننگز میں زیادہ سنچریاں بناکر بابر نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

کم ترین اننگز میں زیادہ سنچریاں بناکر بابر نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

  

راولپنڈی(آئی این پی)قومی وائٹ بال کپتان بابراعظم نے کم ترین اننگز میں 12 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابراعظم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 125رنز سکور کیے، یہ بابراعظم کے ون ڈے کیریئر کی 12ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین اننگز میں اتنی سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ہاشم آملا اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی، کم ترین اننگز میں 12 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے پاس ہے جنہوں نے 74اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، بابر اعظم نے 75اننگز کھیل کر 12ون ڈے سنچریاں سکور کیں، ہاشم آملا نے 81اور ویرات کوہلی نے 83اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔26سالہ بابر اعظم اب تک 77میچز میں 55.93کی اوسط سے 3580رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 12سنچریاں اور 16نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز 87.87 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں اور اس دوران 312چوکے اور 34چھکے لگا رکھے ہیں۔ وہ پاکستان کے لیے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں سعید انور(20)اور محمد یوسف(15)کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ 

قومی

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -